ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرے ميں شريک لوگ امریکہ بھر کے لاکھوں بے روزگاروں کے لئے سرکاري سہولتوں ميں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ فيڈرل رزو بينک کي پاليسياں عام آدمي کے بجائے بڑے بينکوں کے مفادات کي نگہباني کرتي ہيں لہذا ايسي پاليسي کو تبديل کرنے کي ضرورت ہے۔ انسداد بے روزگاري کے نام سے ہونے والے يہ مظاہرے سينٹ ميں بے روزگاري الاونس ميں اضافے کے بل کو دوسرے بار مسترد کئے جانے کے بعد کئے گئے ہيں- يہ بل جمعرات کو امريکي سينٹ ميں پيش کيا گيا تھا اور صرف ايک ووٹ سے مسترد کرديا گيا۔ بل کے حق ميں انسٹھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ اسے منظوري کے لئے ساٹھ ووٹوں کي ضرورت تھي۔ اس سے پہلے پندرہ جنوري کو بھي يہ بل سينٹ ميں پيش کيا گيا تھا جو ايوان کي منظوري حاصل نہ کرسکا.
.......
/169