7 فروری 2014 - 20:30
مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک نے جنرل السیسی کی حمایت

مصر کے سابق ڈکٹیٹراور سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر حسنی مبارک نے کہا ہے مصری عوام فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی کو چاہتی ہے اور وہ ہی ملک کے آئندہ صدر ہوں گے۔

ابنا: مصر کے سابق ڈکٹیٹراور سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر حسنی مبارک نے کہا ہے مصری عوام فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی کو چاہتی ہے اور وہ ہی ملک کے آئندہ صدر ہوں گے۔ الاہرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حسنی مبارک نے کہا کہ مصر کے فوجی سربراہ جنرل سیسی ہی ملک کے آئندہ صدر ہوں گے کیونکہ عوام انہیں چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کی برطرفی کو 3سال ہو گئے لیکن خلیج تعاون کونسل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی حکمران نے نہ تو ان سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اس وقت قاہرہ کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حسنی مبارک نے جنوری 2011ء میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کے بعد صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مصری عدالت نے حسنی مبارک کے خلاف مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کرنے کے الزامات عائد کئے تھےلیکن بعد میں اسے بری کردیا حسنی مبارک کی سعودی عرب نے آخری دم تک حمایت کی جب کامیابی نہ ملی تو سعودی عرب نے مصری فوج کے ساتھ ملکر سابق معزول صدر محمد مرسی کی حکومت کو کودتا کے ذریعہ بطرف کرادیا اور جس جگہ جیل میں  حسنی مبارک تھے وہاں محمد مرسی کو بھجوادیا اور آجکل محمد مرسی سعودی عرب کی بدولت جیل کی ہوا کھا رہے ہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مصر کی اسلامی تنظيم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قراردیتے ہیں جبکہ قطر مصر کی تنظيم اخوان المسملین کی حمایت کررہا ہے اور سعودی عرب نے قطر کو بھی اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے جرم میں خلیج فارس تعاون کونسل سے نکالنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

.......

/169