7 فروری 2014 - 20:30
افغانستان، عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ برس افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوہزار تیرہ میں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور تشدد آمیز واقعات میں بھی چودہ فیصد اضافہ دکھائي دیتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس، افغانستان میں آٹھ ہزار چھے سو پندرہ عام شہری تشدد کا شکار ہوئے جن میں دوہزار نو سو انسٹھ شہری جاں بحق اور پانچ ہزار چھے سو چھپن زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں میں افغانستان میں چودہ ہزار چونسٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چہتر فیصد لوگ، طالبان دہشتگردوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

.......

/169