7 فروری 2014 - 20:30
عراق، صوبہ الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائي

عراقی پارلیمنٹ کے رکن عدنان سراج نے صوبہ الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائيوں کے جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عدنان سراج نے کہا کہ عراقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ صوبہ الانبار سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے مزید تیزی سے کاروائياں کرے اور جلد از جلد دہشتگردوں کا صفایا کردے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی حمایت کے لئے نئے طریقے اپنا لئے ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم کے مشیر کمال الساعدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اب پیسہ بھیجنے کے بجائے بعض کمپنیوں کو ساز و سامان بھیجتا ہے جسے فروخت کرکے یہ کمپنیاں دہشتگردوں کو پیسہ فراہم کرتی ہیں اور ان کے لئے ہتھیار خریدتی ہیں۔ عراقی انٹلیجنس نے ان کمپنیوں اور ان ملکوں کا جہاں سے یہ سامان آتا ہے  پتہ لگالیا ہے۔ ان ملکوں میں ایک اردن ہے۔ ادھر العراقیہ دھڑے کی سربراہ عالیہ نصیف نے کہا ہے کہ بغداد حکومت نے سعودی عرب کی سازشوں کے مکمل ثبوت و شواہد اکٹھا کرلئے ہیں اور انہیں عالمی عدالت میں پیش کرکے سعودی عرب کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائےگا تا کہ آل سعود کی حکومت کو دہشتگردی کی حامی حکومتوں میں شامل کردیا جائے۔

.......

/169