ابنا: ذرائع کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، حالیہ دہشتگردانہ بم دھماکوں کا منہ توڑ جواب دے گي اور یہ بم دھماکے لبنان، حزب اللہ اور لبنانی فوج کے خلاف، اعلان جنگ ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ نہتے عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا مقصد، لبنان میں مذہبی فتنے شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ، لبنان میں اپنا اثرورسوخ بڑھا کر اس ملک کے امن و استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر نامزد وزیر اعظم تمام سلام نے خبردار کیا ہے کہ تکفیری عناصر، لبنان میں مذہبی فتنے برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک کا انتظام، حکومت کے ہاتھ سے خارج ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لبنان میں تکفیری دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائيوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ شام میں سعودی عرب اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو پے در پے شکست ہونے کے بعد ان دہشتگردوں نے اب لبنان اور عراق کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔
.......
/169