ابنا: محترمہ مرضیہ افخم نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیاں اگلے دور کے مذاکرات میں اب صرف چند ہی دن باقی بچے ہیں، امریکی حکام کے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے سلسلے میں غیر منطقی بیانات سے مذاکرات کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران، تہران کے مسلمہ حقوق کے سلسلے میں اپنے منطقی اور اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا ہے اور امریکہ کو چاہیئے کہ مذاکرات کے عمل کو مثبت نتائج کی طرف آگے بڑھانے میں تعاون کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی اقدامات سے تہران پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کی تیس شخصیات اور کمپنیوں کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی حمایت کرنے کے الزام میں پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے اس اقدام میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
.......
/169