6 فروری 2014 - 20:30
افغانستان میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ پانچ پاکستانی گرفتار

افغانستان کے مشرق میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے الزام میں 5 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز نے اس ملک کے صوبے ننگرہار میں دہماکہ خیز مواد اور ہتھیار اسمگلنگ کرنے کے الزام میں 5 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ گرفتار ہونے والے 5 پاکستانی باشندوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں کہ جو اس دہماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کو صوبہ کنڑ سے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھشتگردانہ کاروائی کے لئے منتقل کرنا چاہتے تھے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز اس ملک کے صوبوں ننگرہار ، میدان وردک ، لوگر اور قندوز میں طالبان کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کاروائی میں درجنوں طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

.......

/169