6 فروری 2014 - 20:30
سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی حالت زار پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے، سیکرٹری وزارت خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی علی خان نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو ایک ای میل بھیجی جس میں بتایا گیا کہ امیگریشن کاغذات نامکمل ہونے پر تین ہزار پاکستانی جدہ کے ڈی پورٹیشن سینٹر میں گزشتہ تین ماہ سے قید ہیں۔ ان پاکستانیوں میں سے کئی قید کے دوران جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان پاکستانیوں کے کاغذات کی تکمیل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں دکھائی اور اس اہم معاملے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ چیف جسٹس نے اس شکایت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی۔

.......

/169