ابنا: عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے شہر رماوی میں گروہ داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیانئے میں تحریر کیا ہے کہ صوبہ الانبار کی مقامی پولیس اور قبائلی فورسز نے اس کاروائی میں عراقی فوجیوں کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے بھی گروہ داعش کے خلاف اس کاروائی میں شرکت کی ہے۔ عراقی فوجی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اس فوجی کاروائی میں 135 بم ناکارہ بنائے گئے ہیں اور دہشت گردوں کے زیر استعمال سات گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔
.......
/169