ابنا: رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کی سیکیورٹی فوسیز نے اس ملک کے پانچ صحافیوں منجملہ ایک ہفت روزہ جریدے کے ایڈیٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری حکام کے بیانات کے مطابق ان پانچ صحافیوں پر الزام ہے ، انہوں نے جنوری کے مہینے میں ایک ایسی رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس ملک کی فوج پر کیمیکل ہتھیار بنانی کی نگرانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ میانمار کی حکومت کے ترجمان اور اس ملک کی پولیس نے ابھی تک اس حوالےسے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ نیویارک میں نامہ نگاروں کی سیفٹی کمیٹی نے میانمار میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی بابت خبردار کیا ہے اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
.......
/169