5 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، طالبان کے ایک کمانڈر کی ہلاکت

پاکستان میں طالبان گروہ کہ ایک اہم کمانڈر، نامغلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

ابنا: محمد شفیق نامی پاکستانی طالبان کے اس اہم کمانڈر کو پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی سے میرانشاہ کے راستے میں حملے کا نشانہ بنایاگیا جس میں یہ کمانڈر ہلاک ہوگيا۔اس حملے میں محمد شفیق کے تین محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں طالبان کے اس اہم کمانڈر پر ایسی حالت میں حملہ کرکے ہلاک کیا گیا ہے کہ اس ملک میں حکومت اور طالبان گروہ کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہورہا ہے۔

.......

/169