ابنا: لبنان کی سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے شمالی علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنان کی سیکیورٹی فورسیز نے شمالی لبنان میں عکار کے علاقے میں واقع عیدمون میں آپریشن کرتے ہوئے مسلح دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے ایک بڑے خفیہ گودام کا انکشاف کرکے وہاں موجود مختلف قسم کے ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔ لبنان کی سیکیورٹی فورسیز نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ واضح رہے کہ لبنان میں گذشتہ چند مہینوں اور حالیہ ہفتوں کے دوران کئی دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 فروری 2014 - 20:30
News ID: 503546
لبنان کی سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے شمالی علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام کا انکشاف کیا ہے۔