5 فروری 2014 - 20:30
رہبر انقلاب کے مشیر: جنیوا معاہدے پر نیک نیتی سے عمل جاری ہے

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر نے تہران میں سويڈن کے وزیر خارجہ کارل بیلٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے جنیوا معاہدے پرعمل در آمد نیک نیتی کی بنیاد پر جاری ہے.

ابنا: علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات نسبتا تخلیقی تھے اور ایران مذاکرات کے حتمی معاہدے تک جاری رہنے کا خواہش مند ہے . انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی سے فائدہ اٹھانا ہر ملک کا حق ہے، کہا کہ ایران اپنے حق کو محفوظ سمجھتا ہے اور ساتھ ہی اس نے مذاکرات اور اپنے جوہری تنصیبات کے معائنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر رکھا ہے .رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے جوہری توانائی کے حوالے سے ایران کی ضروریات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تیل اور گیس سے استفادہ ممکن نہیں ہے اور دوسری توانائیوں کو ان کا مقام لینا چاہیے . سويڈن کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ جنیوا معاہدے کے بعد ایران اور یورپ کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور یہ تعلقات دونوں کے درمیان مزید تعلقات کا  سبب بن سکتے ہیں۔

.......

/169