ابنا: رپورٹ کے مطابق جناب "علی اکبر صالحی" نے آج عشرہ فجر کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے نصب العین کے تجدید عہد کے حوالے سے حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر منعقدہ مراسم میں تاکید کی کہ ایران کی پر امن جوہری سرگرمیاں تہلے سے تعین شدہ پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں اور ایران کے ایجنڈے میں شامل موارد سے ہٹکر ، تمام پرامن جوہری سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رہینگی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ "علی اکبر صالحی" نے تھران کے جنوب ، قم کی فردو اور اراک کی جوہری تنصیبات کو بند کرنے پر مبنی امریکہ کے نائب وزیر خارجہ "ونڈی شرمین" کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات پر توجہ ہی نہیں دینے چاہیے۔ "علی اکبر صالحی" نے مزید کہا کہ امریکی حکام یہ تصور کرتے ہیں کہ گفتگو کو میڈیا کے ذریعے آگے بڑھائیں ، لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔
.......
/169