ابنا: وزیر خاجہ نے آج تھران میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ "ایاد امین مدنی" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کی بعض جوہری تنصیبات کو بند کرنے کے حوالے سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ "ونڈی شرمین" کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بات کرنا فضول ہے۔ایران کے وزیر خاجہ نے وضاحت کی کہ "ونڈی شرمین" کو ہونے والے جوہری مذاکرات کی حقیقت کا جائزہ لیں اور ایسی باتوں سے پرہیز کریں کیونکہ ایسی باتیں اندونی سیاست کے لئے بھی بیکار ہیں اور اس قسم کے بیانات جوہری مذاکرات کو متاثر کرسکتے ہیں اور جوہری مسئلے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتے۔ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں پرامن مقاصد کے درپے ہے اور جن کو ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی ماھیت کا پتہ ہے وہ جانتے ہیں کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔وزیر خارجہ ظریف نے تاکید کی کہ امریکی پابندیاں غیرقانونی ، غیرموثر اور غیر مفید ہیں اور ان سے صرف مغرب کی بہ نسبت ایران کے عوام کی بے اعتمادی میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ "ایاد امین مدنی" نے اس موقع پر کہا کہ یہ تنظیم عالم اسلام کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور اگر اسلامی کانفرنس تنظیم کی طرف سے یہ کام انجام نہ دیا جائے تو عالم اسلام کو نقصان پہنچے گا۔
.......
/169