4 فروری 2014 - 20:30
امریکہ و روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے

دفاعی امور کے ایک ماہر نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات منجملہ یوکرین کے مسئلہ میں مداخلت نے ، اس ملک کی روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔

ابنا: "کریسٹوفر واکر" نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں اسپین میں امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم کی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس قسم کے منصوبوں کے اعلان کے ساتھ عملی طور پر روس کے ساتھ کشیدگی کو بڑھادیا ہے اور اس وقت روس اور امریکہ کے تعلقات سرمہری کا شکار ہیں۔ "کریسٹوفر واکر" نے مزید کہا کہ روس نے ان مداخلت پسندانہ اقدامات پر ردعمل دیکھاتے ہوئے امریکہ کو دہمکی ہے کہ اس قسم کے اقدامات باعث بنیں گے کہ ماسکو ، امریکہ و روس کے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی لانے کے اسٹارٹ معاہدے سے باہر نکل جائے۔ "کریسٹوفر واکر" نے کہا کہ روس نے کچھ عرصے قبل امریکہ کی قومی سلامتی ایجینسی کے جاسوسی پروگرام کا انکشاف کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو اپنے ملک میں پناہ دی ہے روس کے اس عمل نے بھی ماسکو – واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھادی ہے اور اس وقت دونوں ممالک یوکرین کے بحران کے حوالے سے ایک دوسرے کے مدمقابل آکھڑے ہوئے ہیں ، کیونکہ امریکہ یوکرین کے حکومت مخالفین کی کھل کر حمایت کررہا ہے۔

.......

/169