3 فروری 2014 - 20:30
عراق، دہشتگردوں کی جانب سے صہیونی ہتھیاروں کا استعمال

عراقی پارلیمنٹ میں سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ عراقی فوج اور قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے بنائے ہوئے ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

ابنا: ذرائع  کے مطابق قاسم الاعرجی نے کہا کہ تکفیری گروہ داعش کو اسرائيلی ہتھیار شام کی سرحد سے مل رہے ہیں اور ان ہتھیاروں کو الانبار منتقل کیا جارہا ہے۔ الاعرجی نے کہا کہ صہیونی ریاست داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت کررہی ہے اور صہیونی ریاست کے ساتھ اس تکفیری گروہ کے تعلقات آشکار ہیں۔ واضح رہے کہ ایک صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے حوالے سے اعتراف کیا تھا کہ اسرائيلی فوج نے سات سو دہشتگردوں کا علاج کیا ہے جو شام کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صہیونی ریاست، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر عراق کے ایک اور سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ابوالفقار نے کہا ہے کہ داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ، آل سعود اور صیہونی حکومت کے نامبارک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ یہ دونوں حکومتیں دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

.......

/169