اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی سکیورٹی فورس نے شیعہ نشین شھر ہرمل میں اس خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی ہے جس نے ہفتے کی رات کو دھماکہ کر کے بہت ساروں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔لبنان کے سکیورٹی فورس نے بتایا ہے کہ یہ خود کش حملہ آور امجد فوزی عبد الکریم تھا جو شہر عکار کے علاقے فنیدق کا رہنے والا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس شخص نے ایک سال پہلے اپنے گھر کو چھوڑ دیا تھا اور ’’البداوی‘‘ کے علاقے میں جا کر رہنے لگاتھا۔امجد فوزی جو جبہۃ النصرہ سے وابستہ تھا نے ہفتے کی شام کو ہرمل شہر میں واقع یتیموں کے مدرسے ’’المبرات‘‘ کے سامنےکار بم کے ذریعے دھماکہ کر کے کئی لوگوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا تھا۔دھشتگرد ٹولہ جبہۃ النصرہ نے اس دھماکے کے بعد ایک بیان جاری کر کے اس کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔




