ابنا: ذرائع کے مطابق تیونس کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ شام میں بیس ملکوں کے دہشتگرد، سرگرم عمل ہیں جن میں بارہ ہزار مسلح دہشتگردوں کے ساتھ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔ اس اخبار کے مطابق شام میں سعودی عرب کے ابتک تین ہزار آٹھ سو بہّتر مسلح دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار، چھے سو نواسی مسلح دہشتگرد، ابھی لاپتہ ہیں۔ اس وقت شام میں چودہ ہزار مسلح دہشتگردوں کے ساتھ چیچنیا پہلے نمبر پر ہے جن میں سے تین ہزار چھے سو اکہتّر ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک ہزار تین سو ستّانوے لاپتہ ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق شام میں ایک ہزار مسلح دہشتگردوں کے ساتھ خود تیونس چھٹے نمبر پر ہے جن میں سے دو ہزار چھے سو پینتالیس ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک ہزار تین سو پندرہ لاپتہ ہیں۔تیونس کے اخبار الشروق کے مطابق، شام میں ہلاک ہونے والے مسلح دہشتگردوں میں خواتین دہشتگرد بھی شامل ہیں جن میں ہلاک ہونے والی اٹھارہ مسلح خواتین دہشتگردوں کے ساتھ خود تیونس پہلے نمبر پر ہے جبکہ مراکش کی دس، سعودی عرب کی سات، چیچینیا کی چھے اور لبنان کی چار مسلح خواتین دہشتگرد ہلاک ہوچکی ہیں۔
.......
/169