2 فروری 2014 - 20:30
میونیخ کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے وزرا خارجہ نے تہران پیریس اور ممکنہ تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج میونیخ اجلاس کے موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس سے ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف نے لوران فابیوس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے ممکنہ تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے جنیوا معاہدے کے بعد ایک سنہری موقع ملا ہے جس سے دونوں ملکوں کو اپنے مفادات کے لئے اور اپنی توانائيوں سے استفادہ کرنے کےلئے بھر پور استفادہ کرنا چاہیئے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی مغربی ملکوں کے ساتھ ایران کے معاہدے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک موثر قدم اٹھا کر دوطرفہ اعتماد بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایران اور فرانس کے وزراء خارجہ نے علاقائي مسائل، بحران شام اور لبنان و افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے میونیخ میں لبنان اور جرمنی کے حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ لانے پر زور دیا۔ اس ملاقات میں لبنانی وزیر اعظم نے پانچ ایک گروپ کے ساتھ ایران کے مذاکرات کی حمایت کی۔ محمد جواد ظریف نے جرمنی کے وزیر خارجہ اشتاین مایر سے بھی ملاقات کی۔

.......

/169