2 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، پرویز مشرف کوئٹہ عدالت میں طلب

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے ملک کے سابق صدر پرویز مشر ف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ابنا: پاکستان کے صوبے  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے ملک کے سابق صدر پرویز مشر ف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔ ان ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب طارق انور کاسی کی عدا لت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر، پاکستان کے سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزی رداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشر ف کی جانب سے ان کے وکیل نے طبی بنیاد پر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دئیے جانے کی تحریری درخواست پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہارکیا اور پرویز مشرف کو آئندہ سما عت پر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب پاکستان کی سپریم کورٹ نے لاپتہ شخص کیس میں سیکرٹری دفاع کو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر 17 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

.......

/169