1 فروری 2014 - 20:30
عشرۂ فجر، ظلم  کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کی حکومت کا آغاز:صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عشرۂ فجر، ظلم وجور کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کی حکومت کا آغاز تھا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عشرۂ فجر، ظلم وجور کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کی حکومت کا آغاز تھا۔ صدر جناب حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ساتھ آج عشرۂ فجر کے دوسرے دن بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے مزار پر، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد، کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) ملت ایران اور اسلامی امۃ کے عظیم الشان قائد تھے اور ایران کی نئي حکومت کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حضرت امام خمینی رح اور رہبرانقلاب اسلامی کی راہ پر گامزن ہے۔ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے ملت ایران کے اتحاد کو حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کی راہ کی بنیاد قرار دیا اور ملت ایران سے یوم اللہ بائيس بہمن مطابق گيارہ فروری کو متحد رہنے کی اپیل کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بائيس بہمن قومی دن اور ملت ایران کی آزادی و خود مختاری اور سربلندی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن، اتحاد کے نعرے لگائے جائيں تاکہ ان سے قوم میں امید و تازگي پیدا ہو اور دشمن، مایوس ہوجائے۔ صدر مملکت نے آج اپنی کابینہ کے ساتھ رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ پڑھی اور ان کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲