ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کو آمریت کا اختتام اور اپنے مستقبل پر عوام کی حکومت کا آغاز بتایا ہے۔انہوں نے عشرۂ فجر کے موقع پر جانبازوں سے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی انقلابی تحریک اور اس سلسلے میں ہدایت و رہنمائی نیز اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے شہداء کی قربانی و گرانقدر خدمات کی قدردانی کی۔ انہوں نے تہران کے ثاراللہ مرکز میں اپنے ایک خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے شہداء، جانبازوں اور ایثار گروں نے اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے سپاہیوں کے لباس میں تمام ترمشکلات اور مسائل کا سامنا کرتے ہوئے عظیم کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی، ملت ایران اور اسی طرح عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے اور نئی حکومت اس بات کو اپنے لئے فخر سمجھتی ہے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے راستے اور رہبر انقلاب کی سیاست پر چل رہی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی تمام کامیابیاں اور اسلامی انقلاب کے تمام ثمرات، ایران کے شہداء، جانبازوں اور ایثار گروں کی مرہون منت ہیں اور حکام کی جانب سے ان فداکاروں اور ان کے اہل خانہ پر خاص طور سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 فروری 2014 - 20:30
News ID: 502281
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عشرۂ فجر کے موقع پر جانبازوں سے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی انقلابی تحریک اور اس سلسلے میں ہدایت و رہنمائی، اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے شہداء کی قربانی و گرانفدر خدمات کی قدردانی کی۔