ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے باشندوں کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ کرنے کی وجہ سے یورپی ملکوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے سوال کیا کہ پرتشدد مظاہروں پر ورغلانے کا ڈیموکریسی سے کیا تعلق ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرکاری عمارتوں میں آگ لگانا اور پولیس پر حملے کے لئے یورپی سیاستدان یوکرین کے شہرویں کو کیوں ورغلا رہے ہیں۔ اسی درمیان روس کے شمال میں واقع سینٹ پيٹرزبرگ شہر میں لوگوں نے یوکرین میں امریکی مداخلت پر اعتراض کیا اور امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کر کے یوکرین میں امریکی مداخلت کے اختتام کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 فروری 2014 - 20:30
News ID: 502261
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے باشندوں کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ کرنے کی وجہ سے یورپی ملکوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے