1 فروری 2014 - 20:30
بنگلادیش کی وزیراعظم اور مڈاگاسکر کے صدر کو صدر روحانی کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں "شیخ حسینہ واجد" کو بنگلادیش کی وزیراعظم بنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں "شیخ حسینہ واجد" کو بنگلادیش کی وزیراعظم بنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے مبارکبادی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ "شیخ حسینہ واجد" کی وزارت اعظمی کے زمانے میں دنوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات میں فروغ پیدا ہوگا۔ صدر مملکت "حسن روحانی" اپنے پیغام میں اس ملک کے عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے ایک اور پیغام میں "ھری راجاواناریما مپیانینا" کو مڈا گاسکر کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر مملکت "حسن روحانی" اپنے اس مبارکبادی پیغام میں بھی مڈا گاسکر اور ایران کے دوستانہ و دیرینہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲