ابنا: امریکی سیاسی ماہر "آنا اولری" نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں دھشتگردی کے خلاف جدوجہد پر مبنی امریکہ کے دعوؤں کے باوجود ، یہ ملک شام میں دھشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔ "آنا اولری" نے مزید کہا کہ امریکہ نے شام کے حکومت مخالفین کے لئے ہتھیار ارسال کرکے درحقیقت اس ملک میں دھشتگردی کا دفاع کیا ہے۔ اس امریکی سیاسی ماہر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کا یہ اقدام اس امر کا غمّاز ہے کہ واشنگٹن جنیوا ٹو مذاکرات کا پابند نہیں ہے ، تاکید کی کہ امریکہ کا یہ اقدام ان مسائل کہ جو اس کانفرنس میں پیش کئے گئے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے 2014 کے مالی سال کے اختتام تک شام میں دھشتگردوں کے لئے ہتھیار ارسال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ شام کی حکومت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دھشتگرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے اپنے اقدام سے باز رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 502083
امریکہ کے سیاسی مسائل کے ماہر نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام میں دھشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔