31 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا میں شامی وفد اور دہشت گردوں کے حامیوں کے درمیان مذاکرات ناکام

شام میں جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے سوئزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گیا ہے۔

ابنا: شام میں جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے سوئزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی حکومت کے وفد اور دہشت گردوں کے حامیوں کے درمیان اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کا اگلا دور اگلے ماہ ہوگا۔ مذاکرات اخضر ابراہیمی کی سرپرستی میں ہوئے۔

.......

/169