31 جنوری 2014 - 20:30
ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کا خواہاں

ہندوستان کی سکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کو خواہاں ہے.

ابنا: ہندوستان کی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہاہے ہم پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔ نئی دہلی میں پاکستانی میڈیا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کی  سیکریریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان  کو تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیرمسئلے کو خود ہی حل کرنا ہوں گے۔ سجاتا سنگھ نے کہا کہ مسائل کے حل کا مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحد، پْرامن اور خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں۔ سجاتا سنگھ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے سائے میں مذاکرات کا عمل کیسے جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں انتخابات کے بعد کوئی پارٹی آئے ،پاکستان سے دوستی ،امن کی پالیسی جاری رہے گی۔ ہندوستان کی سیکرٹری خارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان سے کشمیر میں اب بھی دہشت گردی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ہندوستان ملوث نہیں ہے۔....... 

/169