ابنا: باخبر ذرائع کے مطابق شمالی یمن میں الحوثی گروہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے درمیان فائر بندی کے باوجود سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے شمالی یمن کے صوبے عمران میں جارحانہ کاروائیاں کرتے ہوئے کم از کم ساٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ صوبے حضر موت میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں پینتیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ شمالی یمن کے علاقوں میں سعودی عرب کی سازشوں کے نتیجے میں الحوثی گروہ اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان کئی مہینوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169