ابنا: ایران میں آسٹریا کے سفیر " فردریش اشتیفت " نے کیش کے فری زون اتھارٹی کے مینجینگ ڈائرکٹر "علی اصغرمونسان " نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران علاقے میں سب سے بڑی منڈی شمارہوتا ہے کہا کہ آسٹریا اس منڈی میں شمولیت کا خواہاں ہے اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اطمئنان ہے ۔ تہران میں آ سٹریا کے سفیر نے کہا کہ آسٹریائی کمپنیاں جزيرۂ کیش میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ تہران میں کویت کے سفیر "مجدی الظفیری" نے بھی کیش کے فری زون اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائرکٹر سے ملاقات میں اپنے دورۂ کیش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزیرۂ کیش بہت سے لوگوں کے لئے نا آشنا ہے اور وہ کویت کے سرمایہ کاروں کو کیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔ تہران میں جاپان کے سفیر "کوجی ھانہ دا" اور تھئلینڈ کے سفیر "ایڈم ساک سریتانگوس " نے بھی علی اصغر مونسان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کہا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اچھا آغاز ثابت ہوگي اور اس سلسلے میں ہم اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔
.......
/169