ابنا: پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہائی روف میں سوار دو افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی اس دوران دستی بم ان کے ہاتھ میں پھٹ گیا ، جس سے دونوں ملزماں زخمی ہوگئے ، زخمی افراد کو پولیس نے حراست لیکر اسپتال منتقل کردیا ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہافراد سچل گوٹھ کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش کی جاری ہے ۔ دوسرا کریکر حملہ پیرآباد میں شہداء قبرستان کے قریب گاڑی میں ہوا ،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔
.....
/169