30 جنوری 2014 - 20:30
آواران :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار جاں بحق ،چار زخمی

آواران…بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق چار زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق آواران کی تحصیل جھاو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ اچانک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حوالدار رجب علی ،سپاہی خوشحال،اور سپاہی شفیق شہید ہوگئے جبکہ بسم اللہ سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا وا قعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ بھی ہوا مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

.......

/169