ابنا: خلیج فارس کے عرب ممالک کے خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے شام کے حوالے سے جنیوا ٹو اجلاس میں سعود الفیصل کی شرکت ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی حثیت سے ان کا آخری مشن ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے امیر عبدالعزیز بن عبداللہ کہ جس کے پاس اس ملک کی وزارت خارجہ کا ایک اہم منصب ہے اور سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ "امیر ترکی فیصل" کا نام سعودی عرب کے آئندہ وزیر خارجہ کے عنوان سے لیا جارہا ہے۔ خلیج فارس کے علاقائی عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے عندیہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عنوان سے "امیر عبدالعزیز بن عبداللہ" کے نام پر اس ملک میں کسی حد تک اتفاق پایا جاتا ہے ، کیونکہ وہ ایک عرصے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں اہم منصب پر کام کررہے ہیں۔
.......
/169