28 جنوری 2014 - 20:30
ایران کے صدر روحانی سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان کی ملاقات (باتصویر)

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم کل رات 4 اہم وزراء کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں ایران کے نائب صدر نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اردوغان اس سفر میں ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو 20 ارب ڈالر سے  30 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ ترک وزیر اعظم اردوغان ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی  امام خامنہ ای کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

.......

/169