ابنا: آپریشن جاری رہا۔ آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکار حصہ لیا۔ان ذرائع کے مطابق ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ لطیف ٹاوٴن میں رینجرز کے ٹارگیٹڈ آپریشن میں خواتین اہلکار اور رینجرز کے کمانڈوز کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شریک ہوئے کاروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مشتبہ افراد کے گھروں میں تلاشی لی گئی جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی و لاہور سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران ابتک سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے بارے میں تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق جرائم کے ارتکاب کا ماضی نہ رکھنے والوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب تین زوردار دھماکے ہوئے ہیں پہلے دو دھماکوں میں کم از کم چھے سیکیورٹی اہکار زخمی ہوئے جبکہ کچھ دیر بعد ہونے والے تیسرے دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169