27 جنوری 2014 - 20:30
داعش گروہ، سعودی عرب و صہیونی ریاست کے اتحاد کا نتیجہ

عراق کی انتفاضۂ شعبانیہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ ابوالفقار الشمری نے داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ کو سعودی عرب اور صہیونی ریاست کے درمیان اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔

ابنا: عراق کی انتفاضۂ شعبانیہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ ابوالفقار الشمری نے داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ کو سعودی عرب اور صہیونی ریاست کے درمیان اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔  اس دہشتگرد گروہ کو سعودی عرب اور صہیونی ریاست کی مشترکہ طور پر بھرپور حمایت حاصل ہے۔ الشمری نے عراق میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقدیر ساز آپریشن، عراق اور عراقی شہریوں کے دفاع اور ان کے ملک کی جمہوری کامیابیوں کے تحفظ کی ایک ضمانت ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور صیہونی ریاست، اپنی مشترکہ سازش کے تحت عراق میں دہشتگردوں کی حمایت اور دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن کو کسی ایک قبیلے کے خلاف فوجی کاروائی سے تعبیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن میں عراقی فوجیوں کو اپنے ملک کے عوام اور قبائل کی بھی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کے صوبے الانبار کی نجات کونسل کے چیئرمین الہائس نے بھی داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ابتک کے فوجی آپریشن میں اس دہشتگرد گروہ کے کافی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور صیہونی ریاست ، علاقائی بحرانوں کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کرکے دہشتگردوں کی ہمہ جہتی حمایت کررہے ہیں۔

.......

/169