ابنا: لبنان میں اہلسنت کےمفتی اعظم محمد رشید قبانی نے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد علاقہ پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتے ہیں اگر دہشت گردوں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کوئی ہمدردی ہوتی تو وہ سب سے پہلے بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت میں جہاد کرتے، لیکن دہشت گردوں نے اسرائیل مخالف طاقتوں کے خلاف محاذ کھول کر ثابت کردیا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ ہیں جو علاقہ پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ خود کش حملوں میں بےگناہ افراد کو قتل کرتے ہیں وہ حرام عمل کے مرتکب ہوتے ہیں اور خودکش حملہ آوروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
اہلسنت کے مفتی اعظم نے کہا کہ لبنان اور عالم عرب کے حالات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کانڈولیزا رائس نے عرب ممالک کے لئے جو پیشنگوئی کی تھی وہ آج عملی جامہ پہن رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے عرب ممالک کو جنگ میں دھکیل کر اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی ہے دہشت گردوں نے عربوں کو آپسمیں لڑا کر اسرائيل کو مزید یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور دہشت گردوں نے مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کے لئے عربوں کو آپسی لڑائي میں دھکیل دیا ہے۔ اہلسنت کے مفتی نے کہا کہ اصلی جہاد اسرائيل کے خلاف ہے اور سلفی وہابی دہشت گرد اسرائيل کے خلاف جہاد کرنا نہیں چاہتے بلکہ وہ اسرائیل کو پورے عرب علاقہ پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169