ابنا: ایڈمیرل علی فدوی نے آج تہران میں گائڈڈ بوٹس کے تیسرے قومی مقابلوں کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی دشمنی کوئي فرضی دشمنی نہیں ہے بلکہ عینی دشمنی ہے اور اس کا حقیقی مصداق سمندر میں دیکھنے کو ملےگا۔ ادھر خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کواٹر میں پاگ اور اسکائي گارڈ نامی میزائیل سیمولیٹروں کی رونمائي کی گئي ہے۔ اس مہینے اسلامی انقلاب کی پینتیسیويں سالگرہ کی مناسبت سے ان سیمولیٹروں کی رونمائي کی گئي ہے۔ خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس تقریب میں کہا کہ ان سیمولیٹروں سے میزائيلوں، طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی ٹریننگ دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیمولیٹروں کو مکمل طرح سے ایران میں تیار گیا ہے اور یہ الکٹرانیک وار فیر کی ٹریننگ میں بھی مفید واقع ہوتے ہیں۔
.......
/169