26 جنوری 2014 - 20:30
اسلامی مقدسات کے مدافع لبنانی جوان کی شہادت+ تصویریں

شام میں اسلامی مقدسات کی حفاظت کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک اور جوان کی شہادت ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے آج صبح حزب اللہ کے ایک جوان کی تصاویر شائع کر کے اس کی شہادت کی خبر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے ایک بیان میں آیا ہے کہ ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ یوسف حسن حفیظ جو حزب اللہ کے مجاہد تھے شام میں حرم اھلبیت(ع) اور اسلام مقدسات کی حفاظت کرتے ہوئے جہادی کاروائی کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔اس شہید نے ہفتے کے روز جام شہادت نوش کیا اور آج بیروت میں ان کاجلوس جنازہ نکال کر ضاحیہ کے جنوبی علاقے ’’الاوزاعی‘‘ میں انہیں دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲