26 جنوری 2014 - 20:30
مصر میں پارلیمانی انتخابات سے قبل صدارتی انتخابات

مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے کہا ہے کہ اس ملک میں صدارتی انتخابات آئندہ تین مہینوں کے اندر منعقد ہوں گے.

ابنا: رپورٹ کے مطابق قاہرہ اور اسکندریہ میں ہونے والی خونریز جھڑپوں کے ایک دن بعد ، جس میں انچاس افراد جاں بحق ہوئے تھے مصر کے عبوری صدرعدلی منصور نے گذشتہ روز ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک میں آئندہ تین مہینوں کے اندر صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے حالانکہ اس سے پہلے طے یہ تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد صدارتی انتخاب ہوگا۔مصرکے عبوری صدر نے مزید کہا کہ سیاسی گروہوں کی اکثریت پہلے صدارتی انتخابات کے حق میں ہے ۔ 

.......

/169