ابنا: بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں خواتین کی گرفتاریوں سے متعلق آل خلیفہ کا اقدام، ان بحرینی شہریوں سے انتقام لینے کے مترادف ہے جو اپنے ملک میں آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب جمعیت وفاق ملی کے نائب سکریٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین سمیت سرگرم عمل بحرینی شہریوں خاصطور سے سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں بند کرے اور جو افراد گرفتار کئے گئے ہیں انھیں فوری طور پررہا کرے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بحرین میں آزادی اور سیاسی اصلاحات کیلئے بحرینی عوام کے پرامن مظاہرے اور مطالبات جاری رہیں گے، کہا کہ بحرین میں منتخب حکومت، انتخابات کے منصفانہ قانون کی منظوری، بحرینی شہریوں میں مساوات و برابری، مکمل خود مختار قومی اسمبلی کی تشکیل اور قومی مذاکرات کے فیصلوں پر عملدرآمد وہ مطالبات ہیں جو بحرینی عوام کی جانب سے مسلسل کئے جارہے ہیں۔
.......
/169