25 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان:فوجی آپریشن، ستّر ہزار سے زائد افرد بے گھر

پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں طالباں گروہ کے خلاف فوجی آپریش کے نتیجے میں سّتر ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ فوجی آپریشن، پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں اس وقت شروع ہوا جب طالبان گروہ نے اس علاقے میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز کے خلاف کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ مقامی شہریوں کے حوالے سے پریس ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے اس علاقے پر اچانک حملے کئے جس کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر جانے لگے۔ حملوں سے خائف ہوکر  لوگوں کے گھربار چھوڑ کر جانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ان قبائلی علاقوں پر امریکہ ڈرون حملے کرتا رہا ہے۔ حکومت امریکہ ہمیشہ یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ ان حملوں میں مسلح دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکومت پاکستان ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی دہائی دیتی رہی ہے کہ ان حملوں میں بیشتر بے گناہ عام شہری مارے جارہے ہیں۔

.......

/169