ابنا: طاہر محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں سیاحت اور بحری تجارت کے وسیع ذرائع موجود ہیں اور حکومت پاکستان ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے بھی دونوں ملکوں کی مشترکہ اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشترکہ یونیورسٹی کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی۔ انھوں نے دونوں ملکوں طویل مشترکہ سرحدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کا باعث بنے گی۔
.......
/169