ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان "اشرف القدرۃ" نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے شمال میں غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان "بلال سمیر" سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی جوان شدید زخمی بھی ہوا ہے جیسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور گذشتہ ہفتے بھی فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
.......
/69