ابنا: امریکہ کی سب سے بڑی چین اسٹورس کمپنی "والمارٹ" نے اس کمپنی کے 2300 ملازموں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پریس ٹی وی کے مطابق 2300 افراد کا اخراج، والمارٹ کے دس ہزار افراد کو 2010 میں نکالے جانے کے بعد اس کمپنی سے نکالے جانے والے ملازموں کی سب سے بڑی تعداد ہوگی۔ اس کمپنی کے ترجمان بیل ڈارلنگ نے کہا کہ ہر کمپنی کے مینیجروں کی تعداد میں کمی، ملازموں کی تعداد اور اس کے تناسب سے انجام پاتی ہے۔ اسی طرح امریکی چین اسٹورس کمپنیوں "میسیز" اور "ٹارگٹ" نے بھی بالترتیب اپنے ڈھائی ہزار اور 475 ملازمین کو نکالے جانے کی خبر دی ہے ۔" جی سی پنی" نے بھی اعلان کیا ہے کہ 33 اسٹورس کو بند کیا جانا اور دوہزار ملازمین کو اس کمپنی سے نکالنا، کمپنی کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی والمارٹ کو اپنے ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی کے سبب شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499950
امریکہ کی سب سے بڑی چین اسٹورس کمپنی "والمارٹ" نے اس کمپنی کے 2300 ملازموں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔