24 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ نے جنوبی بیروت میں دھشتگردوں کی تازہ ترین

حزب اللہ لبنان نے دارلحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں دہشتگردانہ کاروائی انجام دینے کیلئے دہشتگردوں کی تازہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔

ابنا: حزب اللہ لبنان نے دارلحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں دہشتگردانہ کاروائی انجام دینے کیلئے دہشتگردوں کی تازہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان  کے ماہروں کی ایک ٹیم نے جنوبی بیروت میں اس بم کو ناکارہ بناتے ہوئے جو ایک کار میں نصب کیا گيا تھا، دہشتگردوں کی سازش پر پانی پھیر دیا اور اس طرح علاقے میں ایک  وحشیانہ جرم کے ارتکاب اور ہولناک کار بم دھماکہ ہونے سے روک دیا۔ کار میں کیا جانے والا یہ بم، اتنا طاقتور تھا کہ اس کے دھماکے سے پورا علاقہ تباہ ہوسکتا تھا۔ لبنان میں القاعدہ سے وابستہ تکفیری دہشتگرد گروہ خاصطور سے جنوبی بیروت میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیکر اس علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ منگل کے روز بھی جنوبی بیروت میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔النصرہ دہشتگرد گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲