ابنا: یوکرین میں جاری حکومت مخالف مظاہرے مزید شدّت اختیار کرگئے ہیں اور مظاہرین نے ملک کے مغربی علاقے میں انتظامیہ کی چھ عمارتوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب صدر وکٹر نے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرکے قانون میں ترمیم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے جس کے بعد مظاہرین نے انتظامیہ کی عمارتوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔ مظاہرین نے ان عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمارتوں پر قبضے کا مقصد، مرکزی حکومت کو کام سے روکنا ہے۔ ادھر یوکرین کے صدر نے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرکے حکومت مخالف مظاہروں کے قانون میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں۔ صدر وکٹر نے مخالفین کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بات چیت سے پرتشدد واقعات نہیں رکے تو آئین وقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499911
یوکرین میں جاری حکومت مخالف مظاہرے مزید شدّت اختیار کرگئے ہیں