ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب و افریقی امور عامرعبدالحسین نے کہا ہے کہ اگر صدر بشارالاسد انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہے تو وہ دوبارہ صدر منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم نے اس مسئلے پر سروے کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر بشارالاسد 50 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کرے گے۔ عامر حسین نے کہا کہ صدر بشارالاسد مؤثر انداز میں دہشتگردی کے خلاف کاروایاں انجام دے رہے ہیں۔ شام سے متعلق ایران کے موقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔بلکہ جمہوری طریقے انتخابات ہی اس بحران کو ختم کرسکتے ہیں۔ عامر حسین کا کہنا تھا کہ شامی دہشتگردوں کو دی جارہی اسلحہ کی امداد بند ہونی چاہئے تاکہ اس ملک کی عوام عام انتخابات میں ووٹ دالنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام القاعدہ دہشتگردوں کے لئے ایک نئی بیس بن گئی ہے۔
.......
/169