23 جنوری 2014 - 20:30
تکفیری و سلفی نظریات عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" کی امامت میں ادا کی گئی۔ لاکھوں نماز کی موجودگی میں خطیب نماز جمعہ تھران نے تکفیری اور سلفی نظریات کو عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکلات میں سے قرار دیا ہے۔

ابنا: آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے اسلام میں شیعہ و سنّی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام  شام و عراق میں تکفیری و سلفی گروہوں کی حمایت کے ساتھ ، مسلسل مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ خطیب نماز جعمہ تھران نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ تکفیریوں نے اسلام کے چہرے کا داغدار کردیا ہے کہا کہ حتمی طور پر ایسے مسائل کہ جن کی بنا پر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و شگاف پیدا ہوا پرہیز کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے مشرق وسطی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کیا اور شام کے بحران کے حل کے لئے جنیوا ٹو عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران کی دعوت کو منسوخ کیئے جانے پر افسوس کا اظہا  کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنے اس اقدام سے ثابت کردیا کہ وہ شام و عراق میں بے گناہ مسلمانوں کے خون بہائے جانے کو نظرانداز کررہی ہے اور اقوام متحدہ کی پالیسیاں بعض سامراجی ملکوں کے زیر اثر ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے اسی طرح جوہری مسئلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی کوشیشوں کی قدردانی کی اور کہا کہ حکومت کی پالیسیاں خاصطور سے جوہری مسئلہ میں ایران کی وزارت خارجہ کا موقف مضبوط و مستحکم رہا ہے اور ملت و رہبری ان کی حامی و پشت پناہ ہیں۔

.......

/169