ابنا: پاکستان میں سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ کے علمدار روڈ پر ہزارہ برادری کی جانب سے شہید ہونے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ دھرنے کو دوسرا دن گزر گیا ہے۔ ہزارہ برادری کے ہزاروں افراد دھرنا دیئے انصاف کی دہائی دے رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ وفاقی نمائندے کے آنے اور ملزموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سانحہ مستونگ کے خلاف شہید ہوئے افراد کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری کے افراد شہیدوں کی میتوں کے ہمراہ بدھ کی صبح دس بجے علمدار روڈ کے شہداء چوک پر جمع ہوئے تھے اور وہاں دھرنا دے دیا تھا جو کہ دوسرا دن بھی گزر جانے کے باوجود بھی جاری ہے۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے 28 افراد کی میتیں رکھ کر ان کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائم مقام صدر سید مسرت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن ہوگا تو ہی ہم دھرنا ختم ہوگا۔



















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499415
پاکستان میں سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ کے علمدار روڈ پر ہزارہ برادری کی جانب سے شہید ہونے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ دھرنے کو دوسرا دن گزر گیا ہے۔